حکومت نے گنے کی فی من امدادی قیمت مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا

 حکومت نے گنے کی فی من امدادی قیمت مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سندھ حکومت  نے گنے کی فی من امدادی قیمت 302 روپے مقرر کرنے کا فیصلہ  کرلیا۔

رپورٹس کے مطابق مشیرِ زراعت منظور وسان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے گنے کی قیمت پنجاب سے زیادہ مقرر کی ہے۔منظور وسان کا کہنا ہے کہ سندھ کے مختلف اضلاع میں شگر ملیں چل رہی ہیں، کاش تکاروں اور کسانوں کو بیج کیلئے فی ایکڑ 5 ہزار روپے دینے کا طریقہ کار بھی جاری کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سندھ میں سیلاب سے تباہ حال گنے کے آبادگار حکومت کی جانب سے امدادی قیمت کا اعلان نہ کئے جانے پر مشکلات کا شکار تھے۔سندھ میں رواں سال سیلاب کے سبب شعبہ زراعت کو 4 سو ارب روپے سے زائد کا ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے، ایسے میں آبادگاروں نے گنے کی فصل سے نقصانات کے کچھ ازالے کی امید باندھی تھی۔

Ansa Awais

Content Writer