(ویب ڈیسک) ان دنوں بالی وڈ اداکار وکی کوشل اور اداکارہ کترینہ کیف کی شادی کے چرچے ہیں۔
بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ وکی اور کترینہ کی شادی کی تیاریاں راجستھان کے رائل سکس سینسز فورٹ ہوٹل میں جاری ہیں۔شادی کی تقریبات 7 سے 12 دسمبر تک جاری رہیں گی ، ہوٹل میں بکنگ بھی کر لی گئی ہے ، شادی کی مرکزی تقریب جانا محل میں ہوگی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سلمان خان سابقہ دوست کترینہ کیف کی شادی میں شریک نہیں ہوں گے جس کی وجہ سلمان خان کا مصروف ترین شیڈول قرار دیا گیا ہے،سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3 کی شوٹنگ دسمبر میں شیڈول ہے جبکہ توقع کی جا رہی ہے کہ کترینہ اور وکی کوشل دسمبر میں ہی شادی کر لیں گے، شوٹنگ اور شادی کی تاریخوں میں تضاد کے باعث سلمان کترینہ اور وکی کی شادی میں شریک نہیں ہوپائیں گے۔
بھارتی میڈیا کے کے مطابق سلمان خان کی جانب سے ابھی کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔دوسری جانب کترینہ اور وکی کی جانب سے شادی کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔