ویب ڈیسک : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی20 کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔ بلے بازوں میں بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار جبکہ محمد رضوان ایک درجہ ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئے۔باؤلرز میں سری لنکا کے وانندو ہاسارنگا اور آل راؤنڈرز میں افغانستان کے محمد نبی بدستور پہلے نمبر پر ۔
آئی سی سی نے ٹی 20 انٹرنیشنل کی نئی درجہ بندیاں جاری کر دی جس کے مطابق بلے بازوں میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ بابراعظم 809 پوائنٹس کے ساتھ تمام کھلاڑیوں میں سرفہرست ہیں۔ بابر کے اوپننگ پارٹنر محمد رضوان ایک درجہ ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔
↗️ Rizwan, Rahul move up one spot
— ICC (@ICC) November 24, 2021
↗️ Guptill back in top 10
Some notable changes in this week's @MRFWorldwide ICC Men's T20I Player Rankings ????
Full list: https://t.co/uR3Jx2jJ5V pic.twitter.com/f5JDnWLrFa
انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان دوسرے جبکہ جنوبی افریقہ کے آئیڈن مارکرم تیسرے بہترین بلے باز ، ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ 16 وکٹیں لینے والے سری لنکا کے وانندو ہاسارنگا باؤلرز رینکنگ میں بدستور پہلے نمبر پر ہیں۔ جنوبی افریقی اسپنر تبریز شمسی دوسری، جبکہ آسٹریلوی اسپنر ایڈم زیمپا تیسری پوزیشن پر ہیں،آل راؤنڈرز میں افغانستان کے محمد نبی کی پہلی پوزیشن برقرار ہےجبکہ بنگلہ دیش کےشکیب الحسن دوسرے اور انگلینڈ کے لِوِنگ سٹون تیسرے نمبر پر ہیں۔