پولیس افسران کے تقرروتبادلے ، نوٹیفکیشن جاری

پولیس افسران کے تقرروتبادلے ، نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) آئی جی پنجاب نے 25افسران کے تقرروتبادلوں کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔
آئی جی پنجاب نے 25 افسران کے تقررو تبادلے کرتے ہوئے تقرری کی منتظر اے ایس پی منزہ کرامت کو کوتوالی فیصل آباد،اے ایس پی شاہ زیب کو کاہنہ،سلیمان ظفر کو ڈیفنس لاہور،اکرام اللہ اور آصف بہادر کی ایس پی کے عہدوں پر ترقی دے کر سی پی او رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔

تقرری کے منتظر اے ایس پی تیمور خان کو نیو ٹائون راولپنڈی،اے ایس پی نیو ٹائون راولپنڈی عمران خان کی ایس پی کے عہدے پر ترقی دے کرسی پی او رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا۔تقرری کے منتظر محمد جواد اشفاق کو اے ایس پی صدر اٹک، اے ایس پی اٹک صدرعمارہ شیرازی کوایس پی کےعہدے پر ترقی دے کر سی پی او رپورٹ کرنے کاحکم جاری کردیا۔

تقرری کی منتظر اے ایس پی بشریٰ نثار کو اے ایس پی شمالی کینٹ لاہور،اسد علی کو اے ایس پی پیپلز کالونی فیصل آباد ،عبدلخالق کو ایس پی کےعہدے پر ترقی دے دی گئی۔ تقرری کی منتظراے ایس پی سدرہ خان کو اے ایس پی برکی لاہور،ریحان جمال کو ڈی ایس پی اینٹیلی جنس لاہور،اے ایس پی عبدالعلیم کو اے ایس پی کبیروالا ،اے ایس پی کبیروالا نوشیرواں چانڈیو کو ایس پی کےعہدے پرترقی دے دی گئی۔

اے ایس پی حسیب جاوید کو اے ایس پی رائیونڈ لاہور،اے ایس پی رائیونڈ ڈاکٹر محمد رضا تنویر کو ایس پی کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر قصور جواد سکھا کو ڈی ایس پی شجاع آباد ملتان،اے ایس پی شجاع آباد سنگھارعلی کو ایس پی کے عہدے پرترقی دے دی گئی۔

تقرری کے منتظر اے ایس پی شاہ عالم کی خدمات ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ پولیس کے سپرد کر دی گئیں۔ محمد نواز کو ڈی ایس پی ہیڈکواٹر گوجرانوالہ،محمد الیاس کو اے ڈی آئی جی گوجرانوالہ ریجن تعینات کر دیا گیا۔عدنان احمد ملک کو ڈی ایس پی آر آئی بی گوجرانوالہ جبکہ سلیم حیدر شاہ کو ڈی ایس پی کمالیہ تعینات کردیا گیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer