ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان نے کورونا ویکسین کی تیاری پر کام شروع کردیا

پاکستان نے کورونا ویکسین کی تیاری پر کام شروع کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:پاکستان میں کورونا وائرس تیزی پھیل رہا ہے،حکومت نے اس وبا کی دوسری لہر کو روکنے کیلئے مختلف اقدامات شروع کردئیے ہیں۔ساتھ ہی ساتھ اینٹی باڈیز کی تیاری پر بھی کام کیا جارہا ہے۔

پاکستان نے باقاعدہ طور پر کورونا ویکسین کی تیاری کا عمل شروع کر دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے وزارت صحت کو کورونا ویکسین کی تیاری کے لیے مراسلہ لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزارت صحت تمام اسٹیک ہولڈرز اور پرائیویٹ سیکٹر سے مشاورت کرکے تجاویز تیار کرے۔وزیراعظم آفس کی جانب سے لکھے گئے مراسلے میں امریکا سے خط و کتابت کا بھی حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کورونا ویکسین کی پاکستان میں تیاری میں امریکا نے تعاون پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ امریکا کورونا ویکسین پہلے اپنے شہریوں اور پھر اتحادیوں کو دے گا، امریکا نے ویکیسین تیاری میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔وزیراعظم کی جانب سے وزارت صحت کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز اور پرائیویٹ سیکٹر سے مشاورت کر کے فوری طور پر تجاویز بھجوائی جائیں۔

 خیال رہے کہ امریکی کمپنی فائزر  اور ماڈرنا کے بعد اب آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے بھی کورونا وائرس کی ویکسین تیار کر لی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیار کردہ ویکسین کافی سستی ہوگی جب کہ اسے اسٹورکرنا بھی آسان ہوگا اور یہ ویکسین کورونا سے نمٹنے میں 70 فیصد مؤثر ثابت ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب یہ ویکسین 20 ماہ میں تیار کی گئی ہے اور عموماً اس کی تیاری میں 10 برس لگتے ہیں، اس ویکسین کی آزمائش برطانیہ اور برازیل میں 20 ہزار افراد پرکی گئی۔ 

یاد رہے ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 48 افراد انتقال کر گئے جب کہ 2954 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 39 ہزار 165 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 2954 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 48 افراد انتقال کر گئے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer