لاہور میں آئس کا نشہ زندگیاں نگلنے لگا

لاہور میں آئس کا نشہ زندگیاں نگلنے لگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مظہر عباس) شہر میں آئس کا نشہ زندگیاں نگلنے لگا، ساندہ میں نوجوان کو آئس کے نشے کے بعد گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا، قتل میں خاتون بھی ملوث جو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی۔

لاہور جیسے بڑے شہر میں منشیات کا بڑھتا ہوا رجحان سنگین نوعیت اختیار کرتا جا رہا ہے، جو  معاشرے کیلئے وبال جان بن گیا، تعلیمی ادارے ہوں یا لاہور کی مصروف شاہراہیں ، منشیات کے عادی افراد ہر جگہ دکھائی دیتے ہیں، مسلم ٹاؤن موڑ پر نہر کنارے، داتا دربار  چوک سمیت ہر بڑی سڑک پر  نشے میں مبتلا افراد نظر آتے ہیں۔ ساندہ کے علاقے میں زیرِ تعمیر مکان میں رات آئس کے نشے کے دوران نوجوان جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کی ساتھی خاتون نے دیوار پھلانگ کر بتایا کہ گھر میں قتل ہو گیا ہے جس کے بعد مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی۔

  پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون شور مچا کر بھاگنے میں کامیاب ہوئی تاہم اس کا پرس اور ایک فون موقع سے ملا جس سے خاتون کی شناخت نازیہ کے نام سے ہوئی جو راولپنڈی کی رہائشی ہے جبکہ مقتول کی شناخت سجاد کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق بعد ازاں خاتون کو گرفتار کرلیا گیا جس سے تفتیش جاری ہے، تاہم تفتیش کے بعد حقائق سامنے آئیں گے، واقعہ کی اطلاع پر ایس پی اقبال ٹاون عبدالوہاب بھی موقع پر پہنچ گئے، ایس ایچ او ساندہ کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer