ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں پولیس اسٹیشن پر خود کش حملے کی کوشش ناکام، دہشتگرد ہلاک

لاہور میں پولیس اسٹیشن پر خود کش حملے کی کوشش ناکام، دہشتگرد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد) سی ٹی ڈی اہلکاروں نےپولیس اسٹیشن پر خودکش حملے کی کوشش ناکام بنا دی، جوابی کارروائی میں دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔

سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے بہادری کی مثال قائم کر دی، پولیس اسٹیشن پر حملہ کرنیوالے خودکش حملہ آور کو ہلاک کردیا، خودکش حملہ آور نے سی ٹی ڈی لاہور کے تھانے میں داخل ہونے کی کوشش کی، شناخت پوچھنے پر دہشتگرد نے سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کر دی، سی ٹی ڈی تھانے کی ڈیوٹی پر تعینات سکیورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے دہشتگرد مارا گیا۔ ہلاک ہونیوالے دہشتگرد سے خودکش جیکٹ اور دو ہینڈ گرنیڈ برآمد کرلیے گئے ہیں۔

 ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشتگرد تھانے پر حملہ کرنا چاہتا تھا، اس کی شناخت نہیں ہو سکی، واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کرکے لاش کو تحویل میں لے لیا گیا ہے، خودکش جیکٹ کو ناکارہ بنانے کیلئے بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا جس نے جیکٹ کو ناکارہ بنا دیا۔

 ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، جلد نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا جائے گا، دہشتگرد کی لاش کو میو ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

 سی سی پی او کی ہدایت پر شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی،  شہر کے داخلی،خارجی راستوں پر چیکنگ کی جارہی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer