ڈیرہ اسماعیل خان واقعہ؛محسن نقوی کا 3 اہلکاروں کی شہادت پر دکھ کا اظہار

ڈیرہ اسماعیل خان واقعہ؛محسن نقوی کا 3 اہلکاروں کی شہادت پر دکھ کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وفاقی وزیرداخلہ کی ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ یارک کی حدود میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت، محسن نقوی کا فائرنگ سے کسٹم کے 3 اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی۔وزیر داخلہ نے شہدا کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلئے دعا گو ہیں، شہید کسٹم انسپکٹر حسنین ترندی،کانسٹیبل زیاد خان اور ملازم محمد عامر کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ شہداء کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قوم پر عزم ہے۔