پی آئی اے کی کفایت شعاری مہم کے ثمرات آنا شروع

پی آئی اے کی کفایت شعاری مہم کے ثمرات آنا شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعید احمد ) پی آئی اے ترقی کی جانب گامزن، رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں آمدنی میں 29 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

پی آئی اے میں اصلاحات کے عمل کے ساتھ کفایت شعاری مہم کے ثمرات آنا شروع ہوگئے، رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں قومی ائیرلائن کو ریونیو کی مد میں 44 فیصد اضافہ رہا، 75 فیصد آپریشنل نقصان میں بھی کمی واقع ہوئی، سال 2019 کے پہلے 6 ماہ میں پی آئی اے کا آپریٹنگ خسارہ جو کہ پچھلے سال 21 ارب تھا سے کم ہوکر 5 ارب رہ گیا۔ 2019 کے پہلے 6 ماہ میں پی آئی اے کی آمدنی میں 29 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ 2019 کے پہلے 6 ماہ میں پی آئی اے کو 94 ارب 73 کروڑ80 لاکھ روپے کی آمدنی ہوئی۔

پی آئی اے کو 2018 کے پہلے 6 ماہ میں پی آئی اے کو 65 ارب 70 کروڑ 23 لاکھ روپے کی آمدنی ہوئی تھی، سال 2018 کے پہلے 6 ماہ میں پی آئی اے کو 38 ارب 50 کروڑ روپے کا خسارہ ہوا جو کہ اب 32 ارب رہ گیا۔ پی آئی اے نے اعداد و شمار فنانس منسٹری میں جمع کرادیئے۔ اعداد و شمار کے مطابق یکم جنوری 2019 سے جون 2019 تک کی پی آئی اے کی کارکردگی میں شانداراضافہ رہا۔

اعداد وشمار کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں پی آئی اے کے خسارے میں بجٹ کے مقابلے کے حساب سے 36 فیصد کمی ہوئی۔ پی آئی اے نے خلیجی ممالک سعودی عرب سمیت دیگر منافع بخش روٹ میں اضافے کی وجہ سے بھی ریونیو میں اضافہ ہوا۔