ریلوے انتظامیہ ٹرین شیڈول بحال کرنے میں مسلسل ناکام

ریلوے انتظامیہ ٹرین شیڈول بحال کرنے میں مسلسل ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد: ٹرینیں حسب معمول تاخیرکا شکار، ریلوے انتظامیہ ٹرین شیڈول بحال کرنےمیں مسلسل ناکام، گھنٹوں کی تاخیر سےمسافروں کو پریشانی کا سامنا رہا۔

ریلوے انکوائری کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس1 گھنٹہ 10منٹ، گرین لائن1 گھنٹہ 20 منٹ، اکبر ایکسپریس1 گھنٹہ 20 منٹ لیٹ ہوئی جبکہ جعفر ایکسپریس1 گھنٹہ 20 منٹ، عوام ایکسپریس 2 گھنٹے40 منٹ، قراقرم 1 گھنٹہ 20 منٹ لیٹ ہوئی۔

ملت ایکسپریس اور پاکستان ایکسپریس1 گھنٹہ 20 منٹ، فرید ایکسپریس 2گھنٹے 20 منٹ جبکہ خیبرمیل 1 گھنٹہ 50 منٹ،کراچی ایکسپریس 1 گھنٹہ، پاک بزنس ایکسپریس1 گھنٹہ 25 منٹ،شاہ حسین1 گھنٹہ 45 منٹ اورجناح ایکسپریس 1 گھنٹہ 45 منٹ تاخیرکا شکار رہی۔

Shazia Bashir

Content Writer