ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خبردار ہوشیار، اتوار کو گورنر ہاؤس سیر کیلئے مت جانا

خبردار ہوشیار، اتوار کو گورنر ہاؤس سیر کیلئے مت جانا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) سکیورٹی خدشات اور تزئین و آرائش کے باعث پنجاب گورنر ہاؤس سیر کے لیے آنے والے شہریوں کے لیے اتوار کے روز بند رہے گا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی اداروں کی جانب سے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ حالیہ دہشتگردی کے واقعات جس تسلسل سے ہوئے ہیں وہ دہشت گرد گورنر ہاؤس آنے والے شہریوں کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں۔ اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے گورنر ہاؤس کو اتوار کے روز شہریوں کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جبکہ گورنر ہاؤس کے ترجمان کے مطابق گورنر ہاؤس مرمت/تزئین و آرائش کی وجہ سے عام شہریوں کی سیر و تفریح کے لئے کل بند رہے گا۔

 ترجمان گورنر ہاؤس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 25 نومبر بروز اتوار کو گورنر ہاؤس سیر کو نہ آئیں۔

Sughra Afzal

Content Writer