ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مذاکرات کے اگلے دور کی میزبانی بہت جلد پاکستان کرےگا، وزیراعظم شہباز شریف

مذاکرات کے اگلے دور کی میزبانی بہت جلد پاکستان کرےگا، وزیراعظم شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مذاکرات کے اگلے دور کی میزبانی بہت جلد پاکستان کرےگا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی قیادت کے ساتھ امریکی صدر کی مفید اور تعمیری ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔ امن عمل میں پاکستان کی نمائندگی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کی۔ امن عمل میں فیلڈ مارشل کی انتھک کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ امن کوششوں کو آگے بڑھانے میں مذاکرات کو ایک اور موقع فراہم کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان خلوص نیت کیساتھ اپنی امن کوششیں جاری رکھے گا۔ صدر ٹرمپ کی سعودی عرب، یو اے ای، قطر، ترکیہ ، مصر اور اردن سے بھی مفید گفتگو ہوئی۔