سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے 11 بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ۔ محسن نقوی نے کہاکہ سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر بروقت کارروائی کرکے بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔
محسن نقوی نے کہا کہ بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران سکیورٹی فورسز نے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کرتے ہوئے 11 دہشت گرد جہنم واصل کردیئے ۔