ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چمن ریلوے پھاٹک کے قریب دھماکہ: وفاقی حکومت دکھ کی گھڑی میں بلوچستان حکومت کیساتھ کھڑی ہے: محسن نقوی 

چمن ریلوے پھاٹک کے قریب دھماکہ: وفاقی حکومت دکھ کی گھڑی میں بلوچستان حکومت کیساتھ کھڑی ہے: محسن نقوی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : کوئٹہ میں ریلوے پھاٹک کے قریب دھماکے کے  نتیجے میں 14 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کوئٹہ پہنچ گئے۔ 

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا ۔ آئی جی بلوچستان پولیس نے کوئٹہ چمن پھاٹک کے قریب دھماکے کی ابتدائی رپورٹ پیش کی۔  

اجلاس میں معصوم لوگوں پر بزدلانہ حملے کی پرزور مذمت۔ شہداء کے خاندانوں سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا گیا۔ 

محسن نقوی نے کہا کہ وفاقی حکومت دکھ کی گھڑی میں بلوچستان حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔ درندوں نے معصوم لوگوں کو نشانہ بنا کر بدترین سفاکیت کا مظاہرہ کیا۔ شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ 

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کے شکر گزار ہیں ہر مشکل گھڑی میں وہ بلوچستان کے ساتھ رہے ہیں۔ شہداء کے خون کے مقروض ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ شہداء کے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ زخمیوں کے بہتر علاج معالجے کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔ 

آئی جی بلوچستان پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی ۔