ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عیدالاضحیٰ: والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی صفائی مہم تیز، ایمرجنسی ریلیف سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ

عیدالاضحیٰ: والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی صفائی مہم تیز، ایمرجنسی ریلیف سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل: والٹن کنٹونمنٹ بورڈ میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی ستھرائی اور آلائشوں سے پاک ماحول یقینی بنانے کیلئے خصوصی صفائی مہم تیز کر دی گئی۔

سی ای او والٹن کنٹونمنٹ بورڈ عثمان عارف کی ہدایات پر مختلف علاقوں میں صفائی انتظامات کو مؤثر بنانے کیلئے اقدامات جاری ہیں جبکہ مین شاہراہوں، گنجان آباد علاقوں اور گلی محلوں میں آگاہی بینرز بھی آویزاں کیے جا رہے ہیں۔

والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے مختلف مقامات پر ایمرجنسی ریلیف سینٹرز قائم کرنے کیلئے بھی انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں تاکہ شہریوں کو عید کے دنوں میں فوری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

سی ای او والٹن کنٹونمنٹ بورڈ عثمان عارف کا کہنا ہے کہ عوام کو صاف، صحت مند اور خوشگوار ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے جبکہ صفائی کے بہترین انتظامات یقینی بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔