ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شادی کا جھانسہ دے کر بلیک میلنگ، ملزمان گرفتار

شادی کا جھانسہ دے کر بلیک میلنگ، ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی پنجاب کی ہدایت پر لاہور اور گوجرانوالہ میں خواتین کو ہراساں اور بلیک میل کرنے والے ملزمان کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق لاہور میں کارروائی کے دوران ایک ملزم کو واٹس ایپ پر نازیبا مواد پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا، جبکہ گوجرانوالہ میں شادی کا جھانسہ دے کر خاتون کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو دھر لیا گیا۔

ڈائریکٹر این سی سی آئی اے پنجاب محمد علی وسیم نے کہا ہے کہ خواتین کو دھمکیاں دینا، بلیک میل کرنا اور ہراساں کرنا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، اور ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی۔

این سی سی آئی اے کی کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے موبائل فونز اور قابل اعتراض مواد بھی برآمد کر لیا گیا، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔