ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید اپنے پیاروں کے ساتھ منانے کیلئے پردیسیوں کا ریلوے اسٹیشنوں کا رخ

عید اپنے پیاروں کے ساتھ منانے کیلئے پردیسیوں کا ریلوے اسٹیشنوں کا رخ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد:عید قرباں قریب آتے ہی اپنے پیاروں کے ساتھ عید منانے کی خواہش لیے پردیسیوں نے ریلوے اسٹیشنوں کا رخ کر لیا، جس کے باعث مختلف شہروں کیلئے جانے والی ٹرینوں میں مسافروں کا رش بڑھ گیا ہے۔

لاہور سے کراچی سمیت مختلف شہروں کو جانے والی ٹرینوں میں بکنگ مکمل ہونے لگی ہے، جبکہ لاہور سے کراچی جانے والی 10 میل اور ایکسپریس ٹرینوں میں 100 فیصد بکنگ ہو چکی ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق مسافروں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے چلائی جانے والی 3 عید اسپیشل ٹرینوں کی سیٹیں بھی مکمل طور پر بک ہو چکی ہیں۔

دوسری جانب مسافروں نے مہنگے ٹکٹوں اور ٹرینوں کی طویل تاخیر پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ عید کے موقع پر اضافی کرایوں اور ناقص انتظامات کے باعث سفر مشکلات کا شکار ہو گیا ہے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق کراچی سے لاہور آنے والی 7 سے زائد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں، جس کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔