ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مری میں بیچلر ٹورسٹس کا داخلہ بند، نیا حکم نامہ جاری

مری میں بیچلر ٹورسٹس کا داخلہ بند، نیا حکم نامہ جاری
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) ملکہ کوہسار مری میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران ملک بھر سے آنے والے سیاحوں کی متوقع بڑی تعداد کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ نے خصوصی انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔

 ضلعی انتظامیہ کے مطابق عید کے موقع پر مری میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے تاکہ ٹریفک اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر رکھا جا سکے، سیاحوں کی رہنمائی اور سہولت کیلئے مختلف مقامات پر فیسلیٹیشن سینٹرز بھی قائم کئے گئے ہیں۔

 انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متوقع رش کو مدنظر رکھتے ہوئے 200 سے زائد ٹریفک وارڈنز تعینات کئے گئے ہیں، جو شہرمیں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے میں معاونت کریں گے۔

 مزید برآں مال روڈ پر فیملیز کے لئے خصوصی سہولت فراہم کرتے ہوئے بیچلر ٹورسٹس کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔