ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز؛ پی سی بی نے اہم اعلان کر دیا

پاک بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز؛ پی سی بی نے اہم اعلان کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پی سی بی نے پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کر دیا ۔

 پی سی بی کے مطابق ٹکٹ کی کم از کم قیمت 200 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ فرسٹ کلاس انکلوژر کے ٹکٹ 300 روپے اور پریمیئم انکلوژر کے ٹکٹ 400 روپے میں دستیاب ہوں گے۔اس کے علاوہ  سیریز کے لیے مہنگا ترین ٹکٹ 2000 روپے میں خریدا جا سکے گا۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹی20 سیریز کا آغاز 28 مئی سے ہوگا، جس کے لیے شائقین کرکٹ کا جوش و خروش عروج پر ہے۔