ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 شہر میں ڈمپر کی ٹکر سے قیمتی جانوں کا ضیاع افسوسناک ہے:سی ٹی او  لاہور

 شہر میں ڈمپر کی ٹکر سے قیمتی جانوں کا ضیاع افسوسناک ہے:سی ٹی او  لاہور
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد:سی ٹی او  اطہر وحید  نے کہا ہے کہ شہر میں ڈمپر کی ٹکر سے 8 قیمتی جانوں کا ضیاع افسوسناک ہے۔

 سٹی 42 سے گفتگو  میں چیف ٹریفک آفیسر لاہور اطہر وحید نے کہا کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے مختلف اقدامات کرنے جارہے ہیں۔حادثات روکنے کیلئے فوری رات کی ڈیوٹی پر تعینات وارڈنز کی تعداد بڑھا رہے ہیں۔
سی ٹی او کے مطابق رات کے وقت جب ہیوی ٹریفک کا داخلہ شروع ہوتا ہے تو لوڈ زیادہ ہوتا ہے، وارڈنز ڈمپر ،ٹرک اور ٹرالرز کے فٹنس سرٹیفکیٹ چیک کرتے ہیں۔ہیوی ٹریفک کی شہر میں سپیڈ مانیٹرنگ کیلئے سیف سٹی اتھارٹی سے مشاورت کر رہے ہیں۔