زاہد چودھری: شہر میں جعلی اور غیر معیاری ادویات کی فروخت کا انکشاف کیا گیا۔
کھانسی کا معروف سیرپ جعلی تیار کر کے فارمیسز پر فروخت ہو نے لگا،بیکٹیریل انفیکشن، درد کیلئے استعمال ہونیوالی ادویات بھی جعلی فروخت جاری ہے۔پھیپھڑوں ے انفیکشن میں استعمال دوا بھی جعلی تیارکی جانے لگی۔حاملہ خواتین اور جوڑوں کے درد کی نقلی دوائیں بھی فروخت ہونے لگیں۔
ڈائریکٹوریٹ ڈرگ کنٹرول نے8جعلی ادویات کا استعمال روکنے کا الرٹ جاری کر دیا۔اصل ادویات کے مخصوص بیچ کو جعلی تیار کیا گیا۔جعلی ادویات کا استعمال مریضوں کی صحت کیلئے سنگین خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔
ڈرگ کنٹرول ونگ کا کہنا ہے کہ اصل پیکنگ کی نقل میں ادویات فروخت کی گئیں ،کیپسول سیفم 400 ملی گرام ، ایسیفل کف سیرپ ، ٹیبلٹ ڈروفا کا ایک ایک بیچ جعلی نکلا،ٹیبلٹ ڈائڈروکیئر ، ٹیبلٹ ڈائڈروپلکس کا ایک ایک بیچ جعلی نکلا،ٹیبلٹ ڈوفاسٹون ، ٹیبلٹ کیلاموکس اور ٹیبلٹ زیمکو کا ایک ایک بیچ جعلی نکلا۔