ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 فری میڈیکل ویٹرنری کیمپ کا انعقاد

 فری میڈیکل ویٹرنری کیمپ کا انعقاد
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ابوبکر ارشد:شاہ پور مویشی منڈی میں وٹ کریسنٹ سوسائٹی کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔
کیمپ کا مقصد جانوروں کو آف لوڈ اور ان لوڈ کرنے میں زخمی ہونے پرفسٹ ایڈ فراہم کرنا ہے۔شدید گرمی میں ڈی ہائیڈریشن کا سامنا ہونے سمیت مختلف بیماریوں کا وقتی علاج بھی کیا جائے گا۔
 نائب صدر سوسائٹی محمد فہد کے مطابق شدید گرمی میں جانوروں کو بخار ہونے کی بڑی شکایات موصول ہوتی ہیں،بعض ایسی بیماریاں ہیں جو ایک جانور سے دوسرے جانور تک پھیلتی ہیں اسکا علاج بھی کیا جاتا ہے۔
محمد فہد  نے بتایا کہ بیوپاریوں نے چھوٹے اور بڑے قربانی کے جانوروں کے چیک اپ کے لیے کیمپ کا رخ کیا۔