سٹی42: برکی، ہڈیارہ روڈ پر ریلوے اسٹیشن سے ہڈیارہ جانے والی مسافر کوسٹر افسوسناک حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں ایک لڑکی جاں بحق جبکہ 8 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
ایدھی حکام کے مطابق حادثے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق حادثہ ممکنہ طور پر تیز رفتاری یا گاڑی کے تکنیکی نقص کے باعث پیش آیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
حادثے کے بعد ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی جسے بعد ازاں بحال کر دیا گیا۔