ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹیج ڈراموں کے پروڈیوسر کا نشہ آور ٹافیاں کھلا کر ریل مسافروں کو لوٹنے کا انکشاف

سٹیج ڈراموں کے پروڈیوسر کا نشہ آور ٹافیاں کھلا کر ریل مسافروں کو لوٹنے کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سعید احمد:  مبینہ طورپرسٹیج ڈراموں کا پروڈیوسرریل مسافروں کو لوٹنے میں ملوث نکلا,ملزم سجادعرف ننھا کے15سے زائد وارداتوں میں ملوث ہونے کاانکشاف کیا گیا۔

 ریلوے پولیس کے مطابق سجاد ننھا ریل کے مسافروں کو نشہ آورٹافیاں کھلا کر لوٹتا رہا ہے۔ریلوےپولیس نے جدیدٹیکنالوجی کی مددسےبدنام زمانہ عادی مجرم گرفتارکرلیا۔ملزم سجادعرف ننھانےریل مسافرنیازاحمدکوگزشتہ ماہ نشہ آورٹافی کھلا کر لوٹ لیا تھا۔قیمتی گھڑی،38ہزارنقدی،موبائل فون اور2چیک لوٹ لیےگئےتھے۔

آئی جی نے مجرم کو پکڑنے کیلئے ڈی آئی جی نارتھ عبدالرب چودھری کو خصوصی ٹاسک سونپا تھا۔ڈی آئی جی نارتھ کی سربراہی میں خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی گئی۔ٹیم میں ڈی ایس پی (اے) رانا شہزاد اور ایس ایچ او لاہور رمضان حیدر و دیگر افسران شامل تھے۔ملزم سجاد عرف ننھا ریکارڈ یافتہ نکلا جو 15 سے زائد وارداتوں میں ملوث رہ چکا ہے۔

 ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف پنجاب پولیس کے متعدد تھانوں میں مقدمات بھی درج ہیں۔ملزم اسٹیج ڈراموں کا پروڈیوسر بھی نکلا،مزید ساتھیوں کیلئے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔