فاران یامین :کاہنہ پولیس نے 48 گھنٹوں میں 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان کو خفیہ اطلاع اور دوران سنیپ چیکنگ حراست میں لیا گیا،گرفتار ملزمان میں 4 منشیات فروش، 2 ہوائی فائرنگ کرنے والے شامل ہیں۔گرفتار ملزمان میں 4 اشتہاری اور 1 ریکارڈ یافتہ بھی شامل ہیں۔
ملزمان سے مجموعی طور پر4 کلو سے زائد چرس اور 780 گرام آئس ، رائفل، پستول میگزینز و گولیاں برآمد کر لی گئیں۔
ریکارڈ یافتہ اور اشتہاری فراڈ، ناجائز اسلحہ سمیت دیگر 9 مقدمات میں مطلوب تھے۔ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر کے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا۔