ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ صبور علی کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبور علی کو متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) کا گولڈن ویزہ مل گیا۔
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبور علی کو متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) کا گولڈن ویزہ مل گیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ صبور علی  نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خوشخبری سنائی کہ انہیں امارات کا گولڈن ویزہ مل گیا ہے۔ 

اداکارہ کا کیپشن میں لکھتے ہوئے کہنا تھا کہ  دبئی کا شکریہ جسے میں اب اپنا گھر کہہ سکتی ہوں، آخر کار مجھے گولڈن ویزا مل گیا۔‘

اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں شاندار استقبال اور غیر معمولی مہمان نوازی پر اماراتی حکام کی شکریہ بھی ادا کیا۔ 

خیال رہے کہ پاکستانی شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک طویل فہرست ہے جو کہ گولڈن ویزا حاصل کرچکے ہیں جن میں  ایمن خان، منیب بٹ، سارہ خان، نور ظفر خان،  یشما گِل، کنزہ ہاشمی، ہمایوں سعید، مایاعلی، صبا قمر، علی ظفر، سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گولڈن ویزہ ایک 10 سالہ رہائشی کارڈ ہے جس کا اعلان مئی 2019 میں متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) کے نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محد بن راشد نے کیا تھا۔  ویزہ ہولڈر شخصیات کو بہت سی سہولیات حاصل ہوتی ہیں جیسے کہ وہ بغیر کسی دوسرے شخص یا کمپنی کی مدد کے یو اے ای میں اپنے شوہر یا بیوی اور بچوں کے ساتھ قیام کرسکتے ہیں