دتہ خیل میں لیاقت چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 4 سکیوررٹی اہلکار شہید

Dattakhel Miranshah Checkpost Suicidal Attack, Four Personale Martyred, City42
کیپشن: میران شاہ کی تحصیل دتہ خیل میں لیاقت چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں تین سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید ہوگئے. سکرین کیپچر ایکسپریس نیوز
سورس: Screen Capture
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: میران شاہ کی تحصیل دتہ خیل میں لیاقت چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں تین سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید ہوگئے۔ خودکش حملہ آور نےدھماکہ خیز مواد سےبھری ہوئی گاڑی سیکیورٹی چیک پوائنٹ سے ٹکرا دی جس سے چیک پوسٹ تباہ ہو گئی اور وہاں موجود تمام اہلکار  شہید یا زخمی ہو گئے۔

شمالی وزیرستان کے پولیس ک زرائع نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق شہداء میں 2 سیکیورٹی اہلکار، ایک پولیس اہلکار اور شہری شامل ہے جبکہ دو زخمیوں میں حوالدار منظور اور پولیس اہلکار شاکر شامل ہیں۔

شہیدوں اور زخمیوں کو میرانشاہ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔