ویب ڈیسک: تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے اپنے گھر پر پولیس چھاپے کی ویڈیو جاری کردی۔
سابق وزیر حماد اظہر نے ٹوئٹر پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ان کے گھر چوتھا چھاپہ ہے۔انہوں نے لکھا کہ ’میرے 82 سالہ والد کو وارننگ دی گئی کہ ان کی بیٹی کو بھی لے جاسکتے ہیں جس پر میرے والد نے جواب دیا کہ بیٹی اور بچوں کے بجائے وہ خود گرفتاری دے دیتے ہیں جب کہ یہ بیان دیتے ہوئے ان کی ویڈیو بھی بنائی گئی‘۔ میرے گھر چوتھا چھاپہ پڑا۔ میرے 82 سالہ والد کو وارننگ دی گئی کے ان کی بیٹی کو بھی لے جا سکتے ہیں۔ انھوں نے جواب دیا کے بیٹی اور بچوں کی بجائے وہ خود گرفتاری دے دیتے ہیں۔ یہ بیان دیتے ان کی وڈیو بھی بنائی گئی۔
میرے والد میاں محمد اظہر نے ساری عمر ایمانداری سے اعلی عہدوں پر ملک کی… pic.twitter.com/6SwfmEM01K
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) May 23, 2023
پی ٹی آئی رہنما نے لکھا کہ ’میرے والد میاں محمد اظہر نے ساری عمر ایمانداری سے اعلیٰ عہدوں پر ملک کی خدمت کی اور ان کے والد میاں فضل تحریک پاکستان کے سپاہی تھے، انہوں نے جالندھر شہر میں اپنا تمام کاروبار اور جائیداد چھوڑ کر پاکستان کا رخ کیا، ریاست اگر آج ایسے بزرگ شہریوں کو بیٹیوں کی دھمکیاں دینے پر مجبور ہو چکی ہے تو یہ بھی کسی سانحہ سے کم نہیں۔
واضح رہے حماد اظہر پر بھی پارٹی کے دیگر رہنماؤں کی طرح گاڑیوں اور اہم تنصیبات کی توڑ پھوڑکے الزام میں مقدمہ درج ہے۔