شاہ رخ خان نے کینسر مریضہ کی آخری خواہش پوری کردی

 شاہ رخ خان نے کینسر مریضہ کی آخری خواہش پوری کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے کینسر کی آخری اسٹیج میں مبتلا اپنی ایک مداح خاتون کی آخری خواہش پوری کردی۔ 

ٹویٹر پر کئی دنوں سے ایک پوسٹ وائرل تھی میں ایک لڑکی پریا نے بتایا کہ کینسر میں مبتلا ان کی والدہ شوانی چکرورتی کی آخری خواہش ہے کہ وہ سپر اسٹار شاہ رخ خان سے ملاقات کریں۔

شاہ رخ خان نے کینسر کی مریضہ کی آخری خواہش پوری کردی ہے اور انہوں نے ویڈیو کال کے ذریعے شوانی سے چالیس منٹ تک گفتگو کی ہے۔پریا چکرورتی نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ شاہ رخ خان نے میری والدہ کی صحت کیلئے دعا کی اور وعدہ کیا ہے کہ وہ میری شادی میں شرکت کریں گے۔

سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے شاہ رخ خان کے عمل کی بہت تعریف کی جارہی ہے اور بعض صارفین نے لکھا کہ بالی وڈ کنگ کا دل سونے کا ہے۔