درنایاب: پی ٹی آئی لانگ مارچ اور شہر میں امن و امان کے ہیش نظر ، میٹرو بس سروس محدود کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق لانگ مارچ کے پیش نظرمیٹرو بس سروس کو تاحکم ثانی ایم اے او کالج تک محدود کردیا گیا ہے ۔ میٹرو بس سروس ایم اے او کالج سے شاہدرہ تک بند رہے گی ۔
ذرائع کے مطابق میٹرو بس سروس گجومتہ سے ایم اے او کالج تک چلائی جائے گی ۔ شاہدرہ میں کنٹینرز لگنے سے میٹرو بس سروس کا روٹ بھی متاثر ہوگیا ہے ۔ میٹرو بس سروس محدود ہونے سے مسافروں کا آمدو رفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔