ویب ڈیسک:وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے لیے اسمبلی کا اجلاس 26 مئی کو بلائے جانے کا امکان ہے۔
قائم مقام گورنر بلوچستان جان محمد جمالی نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 26 مئی کو بلانے کے حوالے سے اسمبلی سیکرٹریٹ سے آنے والی سمری قائم مقام اسپیکر کو بھجوادی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 26 مئی کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک اعتماد پیش ہوگی اور 26 مئی کے بعد 3 سے 7 روز بحث اور ووٹنگ کیلئے دیے جا ئیں گے۔
وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کے خلاف ان ہی کے جماعت کے 7 اراکین سمیت 14اراکین نے تحریک عدم اعتماد 18 مئی کو اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی۔