ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یونیورسٹی آف ہیلتھ نے ایم بی بی ایس امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا

MBBS exams result 2020
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عظمت مجید: یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔

یو ایچ ایس سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق فائنل پروفیشنل امتحانات میں 40 میڈیکل کالجوں کے 5 ہزار 386 امیدواروں نے شرکت کی، جن میں سے 4 ہزار 792 پاس اور 569 فیل قرار پائے جبکہ کامیابی کا تناسب 89.39 فیصد رہا۔ سیالکوٹ میڈیکل کالج سیالکوٹ کے محمد سفیان نے 1500 میں سے 1310نمبر لیکر پہلی پوزیشن، نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کی ماہا زینب نے 1293 نمبر لیکر دوسری جبکہ خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ کی کائنات کنول نے 1291نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ترجمان یو ایچ ایس کا کہنا ہے کہ سپلیمنٹری امتحانات 13 جولائی سے شروع ہوں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال اسی امتحان میں کامیابی کا تناسب 88 فیصد رہا تھا۔ رزلٹ میں تاخیر کی وجہ سے پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں تقریبا پانچ ہزار ہاؤس آفیسرز  کی شدید کمی پیدا ہوئی ہے۔ ایم بی بی ایس مکمل کرنے والے ڈاکٹرز کو  ہاؤس آفیسر تعینات کیا جاتا ہے۔ ایم بی بی ایس کا رزلٹ نہ جاری ہونے کی وجہ سے ڈاکٹر سرکاری ہسپتالوں میں ہاؤس جاب شروع نہ کر سکے۔ ہاؤس آفیسر کا پرانا بیچ 30 اپریل سے ہاؤس جاب مکمل کرنے کے بعد جا چکا ہے جس کی وجہ سے ہاؤس آفیسر کی سیٹیں خالی پڑی ہیں۔

دوسری جانب کورونا کیسز میں کمی آتے ہی محکمہ صحت نے پی پی ایس سی کو تحریری امتحانات لینے کی اجازت دے دی۔ مراسلہ کے مطابق احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرتے ہوئے امتحانات لئےجا سکیں گے۔ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحریری امتحانات غیر معینہ مدت تک ملتوی کئے گئے تھے۔