شعیب ملک نےاداکاری کا فیصلہ کرتے اہم انکشاف کردیا

شعیب ملک نےاداکاری کا فیصلہ کرتے اہم انکشاف کردیا
کیپشن: Shoaib Malik
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کئی ایسے ریکاڈز بنائے جو کرکٹ کی دنیا میں منفرد جگہ رکھتے ہیں، اپنی شاندار بیٹنگ کی بدولت انہوں نے متعدد میچز میں ٹیم کو فتح سے ہمکنار اکیا،  شعیب ملک نے اب اداکاری کی دنیا میں انٹری دینے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اور سابق کپتان شعیب ملک کے چاہنے والے پاکستان سمیت سمندر پار بھی ہیں جو ان کی جارحانہ بیٹنگ اور باولنگ سے متاثر ہیں، سابق کپتان نے اب کرکٹ کے بعد اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کا اعلان کیا اور وہ جلد اداکاری کی دنیا میں  بھی ڈیبیو کرنے والے ہیں۔

مزید پڑھئے: ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی شوبز میں انٹری

اس بات کی تصدیق انہوں نے خود کرتے ہوئے کہا کہ میں پہلے ہی ڈرامے کے سین ریکارڈ کراچکا ہوں اس ڈرامے کی سینز کو مختلف جگہوں میں عکسبند کیاگیا،جو کہ جلد ہی نشر ہوگا، سابق کپتان نے اس بات کا انکشاف بھی کیا کہ میری اہلیہ ثانیہ مرزا نے بھی مجھے شوبز کی دنیا میں جانے کا کہا ہے ،شعیب ملک کا مزید کہناتھا کہ ایک کرکٹر ہونے پر ابھی بہت کچھ حاصل کرنا ہے زندگی میں کچھ پانے کے لئے کوشش جاری رکھنی چاہیے۔

واضح رہے کہ شعیب ملک کی اہلیہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے اب کی بار کچھ منفرد کرتے ہوئےاداکاری کرنے کا فیصلہ کیاتھا،ثانیہ مرزا نے عالمگیر کورونا وباء سے متاثرہ لوگوں کے حالات دیکھتے ایک ایسا رول ادا کرنے کی ٹھانی جس میں ایک خاتون کو اس مہلک وباء سے لڑتے اور زندگی میں پیش نشیب وفرازکا مقابلہ کرتے دکھایا گیا، شوبز میں آنے کی تیاری مکمل کرلی۔

ٹینس سٹار ثانیہ مرزا’ آلون ٹو گیدر‘ نامی ویب سیریز میں اس کردار کو ادا کرنے کا کہناتھا،اس سریز کو بھارتی چینل ایم ٹی وی پر دکھایاجائے گا، یہ سریز 5 اقساط پر محیط ہوگی، ٹی بی کا شکار ہونے والے افراد کے موثر علاج سےمتعلق عوامی آگاہی دی جائے گی،شوبز کے شعبے میں آنے کے لئے بے چین ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کا کہناتھا کہ ملک کی بڑی آبادی کا لاحق ایک دائمی مرض ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer