قذافی بٹ :چودھری نثار حلف لیے بغیر اسمبلی سے چلے گئے، اسمبلی سیکرٹریٹ نے حلف اٹھوانے سے انکار کردیا,چودھری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ میرے سے حلف نہیں لیا گیا، کورٹ میں چیلنج کروں گا۔
تفصیلات کےمطابق چودھری نثار علی خؒان اپنی کامیابی کے3سال بعد پنجاب اسمبلی میں حلف اٹھانے کیلئے پہنچے، اسمبلی سیکرٹریٹ نے چودھری نثار کو بتایا کہ سپیکر اسمبلی اور ڈپٹی سپیکر کی عدم موجودگی میں وہ حلف نہیں اٹھا سکتے کیونکہ رولز اسکی اجازت نہیں دیتے۔ چودھری نثار نے انہیں بتایا کہ پینل آف چیئرمین حلف لے سکتا ہے لیکن اسمبلی سیکرٹریٹ اس بات پر اصرار کرتا رہا کہ وہ حلف نہین اٹھا سکتے۔ ڈیڑھ گھنٹے کی بحث وتکرار کے بعد چودھری نثار حلف اٹھائے بغیر واپس چلے گئے۔
پنجاب اسمبلی کےباہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ میرے سے حلف نہیں لیا گیا، کورٹ میں چیلنج کروں گا،حکومت آرڈیننس کے ذریعے ڈی سیٹ کررہی ہے،میں کسی سیاسی کھیل کاحصہ نہیں ہوں۔