پی ایس ایل6 کے میچز کاشیڈول ویزہ کلیئرنس سے مشروط

PSL6
کیپشن: PSL6
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:پی ایس ایل6،متحدہ عرب امارات حکام کی جانب سے ویزہ کلیئرنس پی ایس ایل کےشیڈول کی راہ میں رکاوٹ ۔

 تفصیلات کےمطابق متحدہ عرب امارات حکام کی جانب سے ویزہ کلیئرنس پی ایس ایل6 کےشیڈول کی راہ میں رکاوٹ،ابوظہبی کےویزوں کے لیے درخواستیں جمع کروا رکھی ہیں،ذرائع کےمطابق  بورڈ حکام کو آج ویزہ کلیرنس ملنے کی توقع ہے  جس کےبعد  پی ایس ایل میچز کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کردیا جائے گا۔ ٹیموں کے مقامی کھلاڑیوں ،کوچز، آفیشلز، سپورٹ سٹاف کی لاہور اور کراچی کے ہوٹلز میں چیک ان جاری ۔ کھلاڑیوں اور آفیشلز آج  ہوٹل میں چیک ان کریں گے ۔ منفی کوروناٹیسٹ وا لےافراد ہی ہوٹل میں چیک ان کریں گے۔ہوٹل پہنچنے کے بعد تمام افراد کی کورونا ٹیسٹنگ ان کی کمروں میں ہوگی۔ تین روزہ قرنطینہ کے بعد ٹیموں کی 26 مئی کو ابوظہبی روانگی متوقع ہے،ویزہ کے حصول میں تاخیر کی صورت میں ٹیموں کی روانگی میں تاخیر ہوسکتی ہے۔