عید الفطر، ہسپتالوں میں ڈاکٹرز ڈیوٹیزپر مامور رہے

عید الفطر، ہسپتالوں میں ڈاکٹرز ڈیوٹیزپر مامور رہے

(بسام سلطان) عید الفطرکےموقع پرشہر کے بیشتر ٹیچنگ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز ڈیوٹیزپر مامور رہے،سربراہان کی جانب سے وارڈز کےدورے بھی کیےگئے۔

عید الفطرکےپہلےروز شہریوں کی سہولت کےلیےٹیچنگ ہسپتال میں ڈاکٹرز،نرسز و پیرامیڈکس فرائض سر انجام دیتے رہے،میو ہسپتال،سروسز ہسپتال،جناح اورجنرل سمیت دیگرتمام ہسپتالوں میں ہیلتھ پروفیشنلزدکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف رہے۔

وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل نے عید میو ہسپتال کے مریضوں کے ساتھ منائی،سی ای او میو ہسپتال پروفیسر اسد اسلم خان اور ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر طاہر خلیل بھی موجود تھے۔وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے پروفیسر ساجد عبید اللہ، ڈاکٹر ظفر نیاز کےساتھ کورونا کے مریضوں کی عیادت کی۔اس موقع پرسرجیکل ٹاور میں پروفیسر ابرار اشرف علی ، پروفیسر امیر افضل وائس چانسلر بھی موجود تھے۔

پروفیسر خالد مسعود گوندل نے کہا کہ عید کی اصل خوشی کورونا مریضوں کی عیادت اور حوصلہ افزائی کرنا ہے۔نوجوان ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکس نے جذبہ مسیحائی کے تحت فرائض سر انجام دیے۔پروفیسر خالد مسعود گوندل نے رات بھر ایمرجنسی ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز، نرسز کی حوصلہ افزائی کیلئے کیک کاٹا اوران کو عید ی بھی دی۔

پرنسپل سمز پروفیسر محمود ایاز کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں مریضوں سمیت زیرعلاج قیدیوں کی بھی عیادت کی اورتحائف تقسیم کیےگئے۔ عید الفطر کےموقع پر ہسپتالوں میں ڈاکٹرز سمیت دیگرعملہ علاج معالجے میں مصروف رہا جبکہ سربراہان کی جناب سےعملے میں عید منانا یقیناً حوصلہ افزائی میں معاون ثابت ہوگا۔