شاہد آفریدی کا کراچی میں طیارہ حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار

 شاہد آفریدی کا کراچی میں طیارہ حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کراچی میں طیارہ حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ جن گھروں میں کل تک آنے والے مہمانوں کا اہتمام ہو رہا تھا، اب وہاں جانے والوں کی تدفین کا انتظام ہو رہا ہے۔انسان کی حقیقت بس اتنی سی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کراچی میں طیارہ حادثے کے مقام کا دورہ کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ یہاں لوگوں کا غم بانٹنے آئے تھے، میرے پاس بالکل الفاظ نہیں، دیکھنے آیا تھا  کہ میں اور میری فاؤنڈیشن یہاں کے لوگوں کے لئے کیا کر سکتی ہے۔ دعا ہے تعالیٰ دنیا سے جانے والوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب کرے۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر انہوں نے لکھا کہ جن گھروں میں کل تک آنے والے مہمانوں کا اہتمام ہو رہا تھا، اب وہاں جانے والوں کی تدفین کا انتظام ہو رہا ہے، انسان کی حقیقت بس اتنی سی ہے۔رات گئے شاہد آفریدی نے تصویر شیئر کی ہے جس میں جائے حادثہ پر سیکورٹی اہلکار اور ریسکیو ورکرز موجود تھے۔

دوسری جانب سٹارکھلاڑیوں نےسانحہ کراچی کےشہدا کےلئے دعاوں کے ساتھ ساتھ عید گھروں میں رہ کر سادگی سےمنانے کی اپیل کی ہے، سابق اور موجودہ کرکٹ سٹارزسعید اجمل،شاداب خان،حارث سہیل،عابد علی،محمد حسنین،فخر زمان اور وہاب ریاض عید الفطر سادگی سے منارہےہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer