لاہور سمیت ملک بھر میں عیدالفطر سادگی سے منائی جارہی ہے

لاہور سمیت ملک بھر میں عیدالفطر سادگی سے منائی جارہی ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور سمیت ملک بھر میں  آج عیدالفطر کورونا وائرس اور طیارہ حادثے کے باعث سادگی کے ساتھ   منائی جارہی ہے۔ سٹی نیوز نیٹ ورک کی جانب سے اہل لاہور کوعید الفطر کی مبارکباد، شہر بھر میں مذہبی جوش و خروش کے ساتھ نماز عید کے بھرپور اجتماعات میں لاکھوں فرزندان اسلام کی شرکت ، ملک و قوم کی سلامتی، خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں، شرکا کی کورونا وبا سے نجات کیلئے بھی بارگاہ خداوندی میں گریہ وزاری۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور سمییت ملک بھر میں مختلف اہم مقامات پر نماز عید کے بڑے اجتماعات  ہوئے،مینار پاکستان گراؤنڈ، جامعہ اشرفیہ ، جامعہ نعیمیہ ، جامع مسجد داتا دربار اور جامع مسجد منصورہ سمیت مختلف مقامات پر نمازعیدالفظر کے بڑے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا، گورنر ہاؤس میں بھی نماز عید کا اجتماع ہوا، گورنر پنجاب چودھری سرور سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی ، دربارحضرت میاں میر کی جامع مسجد میں میں بھی نمازعیدالفطر  ادا کی گئی اور شہریوں کی بڑی تعداد  نےشریک کی۔ علمائے کرام نے عید کے خطبات میں اسلامی تعلیمات اور رمضان المبارک کی فضیلت بیان کی۔

نماز کے اجتماعات میں افسوسناک طیارہ حادثے کے شہدا کی مغفرت اور کو رونا وائرس سے نجات ملکی ترقی خوشحالی اور سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ علمائے کرام نے غم کے اس لمحے دنیا سے رخصت ہو جانے والوں کے لواحقین کے لیے صبر جمیل اور زخمی اور بیماروں کے لیے دعائے صحت کی جب کہ نماز کے بعد لوگوں نے عید کے بعد ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور نیک جذبات کا اظہار کیا۔

عید کے اجتماعات میں سینیٹائزر کے  استعمال اور سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھا گیا۔اس موقع پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے اور کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کو بھی مدنظر رکھا گیا۔وزیر اعلی پنجاب بھی کورونا وبا اور کراچی واقعہ کےباعث عید سادگی سےمنا رہے ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer