( شہباز علی ) قومی کرکٹر آصف علی ورلڈ کپ اسکواڈ کو جوائن کرنے کے لئے کل انگلینڈ روانہ ہو گئے ہیں۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق آصف علی دوسرے وارم اپ میچ سے قبل کارڈیف میں قومی ٹیم کو جوائن کرلیں گے جبکہ بنگلہ دیش کے خلاف وارم اپ میچ آصف علی کی ٹیم میں شمولیت کا فیصلہ ٹیم انتظامیہ کرے گی۔
یاد رہے آصف علی اپنی بیٹی کی وفات کے بعد وطن واپس آگئے تھے، قومی سلیکشن کمیٹی نے انگلینڈ کے خلاف عمدہ کارکردگی پر ورلڈ کپ میں اسکواڈ میں شامل کیا تھا۔