(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے متنازعہ بیان پر نواز شریف کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کے لئےعوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈا پور سمیت دیگر کی درخواستیں نمٹا دیں۔
خبر پڑھیں۔۔۔۔اورنج لائن ٹرین کے بعد حکومت نےلاہوریوں کو ایک اور شاندار تحفہ دینے کی تیاری کرلی
سٹی 42 کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے خرم نواز گنڈا پور، رحمت شاہ آفریدی اور فہیم رضا کی درخواستوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا، عوامی تحریک سمیت دیگر کی جانب سے درخواستیں دائر کی گئی تھیں جن میں نواز شریف کے ممبئی حملوں کے بیان کو بنیاد بنا کر غداری کا مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی گئی تھی، عدالت نے قرار دیا ہے کہ عدالت کو براہ راست غداری کا مقدمہ درج کرانے کا اختیار نہیں۔
خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔ عید الفطر پر نئے نوٹ حاصل کرنے کا آسان طریقہ۔۔۔ آپ بھی جانیں اور فائدہ اُٹھائیں
عدالت نے وزارت داخلہ کو درخواستگزار کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواستیں نمٹا دیں۔