ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی دارالحکومت میں  عیدالفطر پر ٹریفک حادثات میں گزشتہ سال کی نسبت 63 فیصد ریکارڈ کمی

وفاقی دارالحکومت میں  عیدالفطر پر ٹریفک حادثات میں گزشتہ سال کی نسبت 63 فیصد ریکارڈ کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: اسلام آباد شہر میں  عیدالفطر پر ٹریفک حادثات میں گزشتہ سال کی نسبت 63 فیصد ریکارڈ کمی ہوئی ہے۔
سی ٹی او اسلام آباد کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں کے مطابق بہترین ٹریفک حکمت عملی اور مؤثر انتظامات کے باعث حادثات میں نمایاں کمی ہوئی۔ مہلک حادثات میں 80 فیصد اور غیر مہلک حادثات میں 59 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ہے ۔
اُنہوں نے بتایا کہ چاند رات اور عید پر 520 افسران نے ٹریفک ڈیوٹی انجام دی۔شہر بھر میں 21 خصوصی ناکہ جات قائم، پارکس اور عوامی مقامات پر خصوصی دستے تعینات کئے گئے۔2025 میں 64 جبکہ 2026 میں صرف 23 ٹریفک حادثات کی کالز موصول ہوئیں۔
غیر مہلک حادثات 17 سے کم ہو کر 7 جبکہ مہلک حادثات 5 سے کم ہو کر 1 رہ گئے ۔3439 ڈرائیورز کے خلاف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی کی گئی۔
125 گاڑیاں اور 1147 موٹرسائیکلیں مختلف تھانوں میں بند کی گئیں۔سنگین خلاف ورزیوں پر 5 مقدمات درج ہوئے ۔ون ویلنگ پر 723، غیر محفوظ ڈرائیونگ پر 223 ،غیر نمونہ نمبر پلیٹس پر 699، غیر قانونی پارکنگ پر 153 افرادکو چالان کئے گئے۔
716 بغیر ہیلمٹ، 115 بغیر لائسنس اور 132 لین وائلیشنز پر چالان ہوئے۔