ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عیدکے3روز، چڑیا گھر کی آمدن 1 کروڑ40 لاکھ سے زائد ریکارڈ

عیدکے3روز، چڑیا گھر کی آمدن 1 کروڑ40 لاکھ سے زائد ریکارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  لاہور میں عید کے 3روز میں چڑیا گھر کی آمدن1 کروڑ، 40 لاکھ 89 ہزار روپے ریکارڈ ہوئی ہے۔
 چڑیا گھر میں 3 دن کے دوران 1 لاکھ 20 ہزار سے زائد شہری چڑیا گھر آئے۔ عید کے پہلے روز چڑیا گھر میں 20 ہزار 720 شہریوں نے وزٹ کیاجسکے باعث پہلے روز آمدن 20 لاکھ 72 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی۔
عید کے دوسرے روز شہریوں کی تعداد بڑھ کر 47 ہزار 855 رہی اور آمدن 58 لاکھ 50 ہزار روپےرہی۔
عید کے تیسرے روز سب سے زیادہ 50 ہزار 704 شہری چڑیا گھر سیر کیلئے آئے،جس کے زریعہ آمدن 61 لاکھ 67 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی۔
انتظامیہ کے مطابق تین روز میں ہولوگرام دیکھنے والوں کی مجموعی تعداد 5 ہزار 876 رہی۔فش ایکویریم دیکھنے والوں کی تعداد 8 ہزار 889 اورسانپ گھر آنے والے افراد کی تعداد 12 ہزار 441 ریکارڈ کی گئی۔
موٹر سائیکل پر آنے والے افراد کی تعداد 12 ہزار 538 رہی  جبکہ تین روز میں 868 گاڑیاں چڑیا گھر آئیں۔