ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملکی حالات کے پیش نظر فی الحال پیٹرول پمپس کو بند نہیں کررہے: پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن

ملکی حالات کے پیش نظر فی الحال پیٹرول پمپس کو بند نہیں کررہے: پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 26مارچ سے ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کرنے کا فیصلہ موخر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

 ایسوسی ایشن کے چئیرمین عبدالسمیع خان نے کہا ہے کہ ملکی حالات کے پیش نظر فی الحال پیٹرول پمپس کو بند نہیں کررہے ہیں۔

 انہوں نے کہا ہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز کی جنرل باڈی اجلاس میں پیٹرول پمپس بند کرنے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

 اس سے قبل پیٹرولیم ڈیلرز نے مارجن میں اضافے کے لیے 26مارچ  سے پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

 عبدالسمیع خان کا کہنا ہے کہ پیٹرول پمپس کے لیے موجودہ مارجن پر کام کرنا انتہائی مشکل ہوگیا ہے۔
 
 

Ansa Awais

Content Writer