سٹی 42 : انٹربینک میں مہنگا ہونے کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہوگیا ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 11 پیسے مہنگا ہونے کے بعد جنوری 2024 کی بلند سطح پر پہنچ گیا ۔ انٹربینک میں امریکی ڈالر مہنگا ہوکر 280 روپے 37 پیسے پر بند ہوا ۔
ماہرین کا کہنا ہےکہ تین ماہ میں درامد یبل 15 ارب ڈالر سے تجاوز ہونے پر ڈالر کی مانگ بڑھ گئی ۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر2 پیسے کم ہوکر 282.02 روپے پرآگیا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 11 پیسے سستا ہوکر 305.32 روپے، برطانوی پاؤنڈ 15 پیسے بڑھ کر 364.76 روپے، یو اے ای درہم 2 پیسے کمی سے 76.78 روپے، سعودی ریال 1 پیسے کم ہوکر 75.25 روپے پرآگیا۔