ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس سے مشابہ گاڑی اوریونیفارم پہننے والے ہوجائیں خبردار!

 پولیس سے مشابہ گاڑی اوریونیفارم پہننے والے ہوجائیں خبردار!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاض احمد: پولیس سے مشابہ گاڑی اوریونیفارم پہننےوالےسکیورٹی گارڈزہوشیار، انتظامیہ نے پرائیویٹ سکیورٹی کمپنیز کیخلاف کریک ڈاؤن کافیصلہ کرلیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عیدکےبعد پرائیویٹ سکیورٹی کمپنیز کےخلاف کارروائی کی جائے گی، وزارت داخلہ کےایس اوپیز کےمطابق سکیورٹی گارڈزصرف نیلےرنگ کایونیفارم پہن سکتےہیں۔
انتظامیہ نےتمام نجی سکیورٹی کمپنیزکوکالےرنگ کایونیفارم فوری اتارنےکی ہدایت کی ،پرائیویٹ سکیورٹی گارڈزپولیس یونیفارم وگاڑی سےمشابہہ رنگ والی اشیااستعمال نہیں کرسکتے، پرائیویٹ سکیورٹی گارڈز اسلحہ کی نمائش نہیں کرسکتے۔