ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیرون ملک ہیروئن اسمگل کرنے والی حاملہ خاتون کی درخواست ضمانت خارج

بیرون ملک ہیروئن اسمگل کرنے والی حاملہ خاتون کی درخواست ضمانت خارج
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ نے بیرون ملک ہیروئن اسمگل کرنے والی حاملہ خاتون کی درخواست ضمانت خارج کردی۔

سپریم کورٹ کے جسٹس سردار طارق مسعود نے درخواست ضمانت کی سماعت کی۔ پراسیکیوٹر اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے موقف اختیار کیا کہ ملزمہ سے 167گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ ہیروئن بھرے کیپسول ملزمہ کے پیٹ سے برآمد ہوئے تھے۔ ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت واپس لے لی گئی تھی۔

جسٹس سردار طارق مسعود نے استفسار کیا کہ جو نکتہ ہائی کورٹ میں نہیں اٹھایا تھا وہ سپریم کورٹ میں کیسے اٹھا سکتے؟ ہائی کورٹ میں اگر میرٹ پر فیصلہ ہوا ہوتا تو عدالت کچھ کر سکتی تھی۔ مناسب ہوگا اس نئے گراؤنڈ پر ہائی کورٹ سے رجوع کریں۔

ملزمہ کو شوہر کے ہمراہ سعودی عرب جاتے ہوئے اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

Ansa Awais

Content Writer