ویمن ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر پی سی بی ویمن ونگ ان ایکشن

Women cricket team,Pcb,action,poor,performance
کیپشن: Women cricket team
سورس: Women cricket team,Pcb,action,poor,performance
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی)ویمن کرکٹ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی ، پاکستان کرکٹ بورڈ ویمن ونگ نے مستقبل کے حوالے سے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔
ویمن ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر پی سی بی ویمن ونگ حرکت میں آ گیا۔قومی ویمن ٹیم میں بڑے پیمانے پر آپریشن کلین اپ کی تیاریاں کی جارہی ہیں ۔

ذرائع کے مطابق ٹیم کی ناقص کارکردگی پر کوچ ، کپتان اور منیجر سے الگ الگ تحریری رپورٹس طلب کرلی گئی ہیں ۔کپتان بسمہ معروف کے رویے کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جائے گا ،کپتان بسمہ معروف بیٹی کے ساتھ ہونے کے باعث بھی کھیل پر پوری توجہ نہیں دے پارہیں جس کو مدنظر رکھتے ہوئے مستقبل کی حکمت عملی اپنائی جائے گی۔

ادھر ٹیم میں گروپنگ اور سینئر کھلاڑیوں کی من مانیوں کی بھی اطلاعات آرہی ہیں جس کے باعث ویمن ٹیم کوچ کو تبدیل کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے ۔