(ویب ڈیسک )بھارت میں نوجوان نے ٹرین کے آگے کود گیا ، دل دہلا دینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق نوجوان نے ریلوے ٹریک پر چھلانگ لگائی تو قریب موجود پولیس کانسٹیبل نے اپنی جان کی پرواہ نہ کی اور پٹری پر کود کر اس کی جان بچا لی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ واقعہ ممبئی کے وٹھل واڑی ریلوے سٹیشن پر پیش آیا جہاں پولیس اہلکار نے 18 سالہ نوجوان کی خودکشی کی کوشش ناکام بنادی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 18 سالہ نوجوان جیسے ہی ریلوے ٹریک پر کودا تو 35 سالہ افسر شیکیش مانے نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر ریلوے ٹریک پر جاکر اسے دھکا دیا اور خود بھی دوسرے ٹریک پر چلا گیا۔
A 35-year-old government railway police (GRP) constable jumped on the railway tracks moments before an express train was to pass to save an 18-year-old who allegedly tried to die by suicide at Vithalwadi railway station @SachinKalbag @htTweets @HTMumbai pic.twitter.com/UA4NCf8lXF
— Megha Pol (@Meghapol) March 23, 2022
چند سیکنڈز کے بعد ہی ٹرین کو وہاں سے گزرتے دیکھا جاسکتا ہے کہ اگر پولیس اہلکار کو تھوڑی دیر ہوجاتی تو نوجوان یقینی طور پر ٹرین کے نیچے آ جاتا۔