پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز، آسٹریلین اسکواڈ کی لاہورآمد

پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز، آسٹریلین اسکواڈ کی لاہورآمد
کیپشن: Pak Australia One Day Series
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ لاہور پہنچ گیاہے۔

لاہور پہنچنے والے آسٹریلوی اسکواڈ میں 14 ارکان شامل ہیں، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 29 مارچ کو کھیلا جائے گا۔اس وقت آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم پاکستان میں موجود ہے جہاں وہ 3 میچز کی سیریز کھیلنے میں مصروف ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کےدرمیان 3 میچز پر مشتمل سیریز کے 2 ٹیسٹ میچز ڈرا ہوئے جبکہ تیسرا اور آخری میچ کھیلا جارہا ہے۔

پاکستان کے خلاف 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کیلئے آسٹریلیا کی محدود اوورز کی کرکٹ ٹیم کے کپتان ایرون فنچ اور دیگر کھلاڑی پاکستان پہنچے ہیں۔ایرون فنچ نے ٹوئٹر پر ٹریننگ کی تصاویر اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ پاکستان جانے سے قبل میلبرن میں کچھ دن اچھی ٹریننگ کی۔