واٹس ایپ نے صارفین کو بڑی خوشخبری سنا دی

واٹس ایپ نے صارفین کو بڑی خوشخبری سنا دی
کیپشن: Good News For WhatsApp Users
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ٹیکنالوجی کی دنیا میں سبقت برقرار رکھنے کے لیے واٹس ایپ کمپنی  نت نئی سہولیات اورفیچرز متعارف کروا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق موبائل ایپلی کیشن نے صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کرتے ہوئے ملٹی ڈیوائس فیچر کی سہولت سب کو فراہم کردی۔ جس کے تحت صارفین مختلف ڈیوائسز اور ویب ، ڈیسک ٹاپ پر بیک وقت ایک ہی اکاؤنٹ استعمال کرسکتے ہیں۔صارفین مرکزی یعنی جس ڈیوائس میں اکاؤنٹ بنایا گیا ہو کے علاوہ 4 مختلف ڈیوائسز پر انٹرنیٹ کے بغیر بھی موبائل استعمال کرسکیں گے۔

اس سے قبل پیغام رسانی کی اپلیکیشن کے مخصوص بیٹا ورژن صارفین کے لیے کمپنی نے ملٹی ڈیوائس فیچر متعارف کرایا جس کے تحت وہ ایک ہی اکاؤنٹ کو موبائل، ویب، کمپیوٹر، پر استعمال کرسکتے تھے۔

مارچ کے آخر یا اپریل کے وسط تک صارفین کو یہ سہولت فراہم کردی جائے گی۔